Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanکراچی، ماڑی پور کے قریب نالے سے ماں اور 2 بچوں کی...

کراچی، ماڑی پور کے قریب نالے سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد


فائل فوٹو

کراچی میں ماڑی پور کے قریب نالے سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، بچوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں شیر محمد ولیج میں نالے سے ملی ہیں، متوفین کی شناخت 25 سالہ رقیہ، 6 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

خاتون اپنے 2 بچوں سمیت 2 روز سے لاپتہ تھی، خاتون کے شوہر نے تینوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، شک ہے کہ ماں اور دونوں بچوں کو قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں