Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی، ٹریفک پولیس نے بچی کو والدین سے ملوادیا

کراچی، ٹریفک پولیس نے بچی کو والدین سے ملوادیا


فائل فوٹو

کراچی میں سی ویو پر والدین سے بچھڑ جانے والی بچی کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے والد سے ملوادیا۔

مین سی ویو روڈ پر دوران گشت ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کمسن بچی کو سڑک پر تنہا دیکھا جو کافی پریشان تھی، معلوم کرنے پر بچی نے بتایا وہ فیملی کے ساتھ آئی ہوئی تھی اور ان سے بچھڑ گئی ہے۔

خوش قسمتی سے بچی کو والد کا موبائل فون نمبر یاد تھا جس کے ذریعے ٹریفک اہلکاروں نے بچی کے والد سے رابطہ کرکے بچی کو والد سے ملوادیا.

 بچی کے والد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں