Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanکراچی، چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے متبادل روٹس جاری

کراچی، چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے متبادل روٹس جاری


فائل فوٹو

کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے متبادل روٹس جاری کردیے، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جاسکیں گے، لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک موڑ دیا جائے گا جبکہ شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے کشمیر روڈ سے جاسکیں گے۔

چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر ختم ہوگا۔

دوسری جانب سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں