Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ڈاکو بھی مارا گیا

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ڈاکو بھی مارا گیا


فائل فوٹو

کراچی میں سہراب گوٹھ میں ڈاکو کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا 20 سالہ چاچا زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکو کا پیچھا کرکے مقابلے کے بعد اسے ہلاک کردیا، ہلاک ڈاکو پر 10 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ جونیجو کالونی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 8 سالہ اسرار جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا چاچا عباس 20 سالہ زخمی ہے۔

مقتول کے چاچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ڈاکوؤں کا آپس میں جھگڑا ہو رہا تھا اس دوران ایک نے فائرنگ کی جس سے گلی میں بیٹھا ہوا بچہ اور اس کا چاچا زد میں آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور ڈاکو کا پیچھا کیا، سہراب گوٹھ ندی میں ڈاکو سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت نصر اللّٰہ کے نام سے ہوئی۔

نصراللّٰہ عرف روغ لیوانے پر 10 مقدمات درج ہیں جن میں سے 9 مقدمات سہراب گوٹھ تھانے میں جبکہ ایک مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

پولیس ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی تلاش کررہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں