Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار


فائل فوٹو

کراچی پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان 22 ستمبر 2023 کو خود کو قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے ایک شہری کے گھر داخل ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحےکے زور پر گھر سے نقدی اور موبائل فون لوٹے، ملزمان شہری کو بھی ساتھ لے گئے جسے بعد میں رقم وصولی کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں