Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanکراچی، کریم آباد سے جعلی پولیس اہلکار اسلحہ، سمیت گرفتار

کراچی، کریم آباد سے جعلی پولیس اہلکار اسلحہ، سمیت گرفتار


فائل فوٹو

کراچی میں پولیس نے کریم آباد سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ، جعلی وردی، جعلی پولیس کارڈ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم پولیس کی وردی میں شہریوں کو لوٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق کریم آباد کے قریب کارروائی کرکے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم پولیس کی وردی پہن کر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا، گرفتار ملزم سے پولیس جیکٹ، اسلحہ، پولیس کارڈ، شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ کررہے ہیں، ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں