Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی، 3 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم رکشہ ڈرائیور...

کراچی، 3 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم رکشہ ڈرائیور گرفتار


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلبرگ میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم رکشہ ڈرائیور نکلا، ملزم نصیر نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم رکشہ ڈرائیور نے بچی کو گلےمیں پھندا لگا کر قتل کیا، پھر لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی۔

واقعے کی سامنے آئی سی سی ٹی وی تصویر میں ملزم کو بچی کو بوری میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا تھا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھے نکلی تھی، پھر  7 بج کر 30 منٹ پر گھر سے کچھ فاصلے پر مردہ حالت میں ملی تھی۔

ذیشان صدیقی کے مطابق بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، جس کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں