کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی ایریا میں ڈاکو پیٹرول پمپ کے منیجر سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پمپ منیجر رقم لے کر بینک میں جمع کروانے جارہا تھا، 2موٹر سائیکلوں پر3 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔