کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی کورٹ میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری میں کہا گیا ہے کہ سٹی کورٹ کنٹین پراسرائیلی مصنوعات فروخت پر پابندی ہوگی، سٹی کورٹ کی حدود میں اسرائیلی مصنوعات فروخت نہیں کی جاسکتی ہیں ۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔