Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanکراچی: ایس ایچ او سرجانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت

کراچی: ایس ایچ او سرجانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت


سرجانی ٹاؤن تھانہ—’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کی عدالت نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سرجانی ٹاؤن میں 4 افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی ٹاؤن تھانے پر چھاپہ مارا تھا۔

تھانے میں 4 افراد کو گٹکے ماوے کا کیس بنا کر حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیشن جج کی ہدایت پر تھانے پر چھاپہ مارا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں