کراچی کی ناہید بی بی گزشتہ 18 برسوں سے ہاتھ کی کڑھائی کا کام کر رہی ہیں۔ اپنے اس ہنر کو وہ تب استعمال میں لائیں جب ان کا گھرانہ معاشی بحران کا شکار ہوا اور ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ نے انہیں روزگار مہیا کیا۔ اس ادارے میں ناہید کی طرح بہت سی ایسی خواتین کام کرتی ہیں جو سلائی، کڑھائی یا کسی اور ہنر کے ذریعے اپنی مشکلات آسان کر رہی ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔