Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanکراچی: بارش کے بعد لا پتہ ہونیوالے 5 بچوں کے باپ کی...

کراچی: بارش کے بعد لا پتہ ہونیوالے 5 بچوں کے باپ کی لاش نالے سے برآمد


علامتی فوٹو

کراچی میں بارش کے بعد لاپتہ ہونیوالے 5 بچوں کے باپ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے پاس نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق برساتی نالے سے ملنے والی لاش بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کی ہے۔ شہری فیکٹری سے کام کے بعد گھر کے لیے نکلا اور نالے میں ڈوب گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فخر عالم گزشتہ رات بارش کے بعد سے لاپتہ تھا، شہری 5 بچوں کا باپ تھا، کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں