Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanکراچی بار کے سالانہ انتخابات میں عامر نواز وڑائچ دوسری بار صدر...

کراچی بار کے سالانہ انتخابات میں عامر نواز وڑائچ دوسری بار صدر منتخب



 (24 نیوز)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عامر نواز وڑائچ مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہو گئے جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر کاظم حسین مہیسر، جنرل سیکریٹری رحمان کورائی، جوائینٹ سیکریٹرئ کی نشست پر عمران عزیز، حسیب اللہ پنہور کو خزانچی اور ریاض احمد سبزوئی کو لائبریرین کی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ممبر منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔عامر نواز وڑائچ نے سٹی ٹوئنٹی ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ایک بار پھرمجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کروایا ہے اور سارے وکلا ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ان کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے جشن منایا اور آتش بازی کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں