Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر 14 پروازیں منسوخ

کراچی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر 14 پروازیں منسوخ



(احسن عباسی) کراچی ایئر پورٹ سے تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 14پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے تہران جانے والی ایران ایئرکی پرواز آئی آر813،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502منسوخ کر دی گئی ہے۔منسوخ ہونیوالی دوسری پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہورایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145شامل ہیں۔

کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہورپی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503،کراچی سے دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے241 ،کراچی سے کولمپور بتیک ایئر کی پرواز اوڈی 136  بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں