Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی: جماعت اسلامی کا گیس لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں پر دھرنا

کراچی: جماعت اسلامی کا گیس لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں پر دھرنا



کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دھرنے میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، سوئی سدرن ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج سے ٹریفک جام رہا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اوور بلنگ اور گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔ 

ڈائریکٹر آپریشن سوئی سدرن کمپنی نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ علاقوں میں 30 جنوری تک گیس کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر آپریشن سوئی سدرن کمپنی سعید رضوی نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہوگئی ہے، گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں اور 30 جنوری تک متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں