Monday, December 23, 2024
ہومPakistanکراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ گھر کی بالکنی میں کھڑی...

کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنے سے زخمی



(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنےسے زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود ضیاءکالونی بلاک سے شادی کی بارات جارہی تھی کہ اس دوران باراتیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھر کی بالکنی میں کھڑی 20 سالہ سدرہ زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی گولی کا خول لگنے سے زخمی ہوئی، واقعے کے بعد دُلہے سلمان کو حراست میں لیا گیا تاہم دُلہے کو بارات سے واپس آکر پیش ہونے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد بچا لیا گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں