Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanکراچی: شاہ فیصل کے نالے میں گرنے والے بچے کی لاش، کورنگی...

کراچی: شاہ فیصل کے نالے میں گرنے والے بچے کی لاش، کورنگی پل کے بہتے نالے سے برآمد


پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔ فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا،  جس کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے کھُلے گٹر میں گرنے کا واقعہ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں پیش آیا،  شادی ہال کے قریب کھیلتے ہوئے بچہ گٹر میں گرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  گٹر میں حذیفہ نہیں بلکہ اسکا بھائی عباد گرا تھا، شور شرابے میں والدین سمجھے کہ حذیفہ گرا ہے، عباد اور حذیفہ جڑواں ہیں، متوفی عباد کی عمر 6 سال ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں