Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی: قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


علامتی تصویر۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں غیرت کے نام پر اورنگی ٹاؤن میں قتل کے مقدمہ میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

ملزمان میں حسین شاہ، نعیم شاہ اور سید زمان شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت صادق پٹھان کے نام سے ہوئی۔ مقتول کو حسین شاہ نامی ملزم نے گولی مار کر قتل کیا تھا۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش پینا فلیکس میں لپیٹ کر پھینک دی تھی۔ مقتول کو ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے پر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں