Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


—فائل فوٹو

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔ 

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 30.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں