Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی میں اسٹریٹ کرائم: گورنر ہاؤس کے باہر شہری کی خود سوزی...

کراچی میں اسٹریٹ کرائم: گورنر ہاؤس کے باہر شہری کی خود سوزی کی کوشش


فوٹو اسکرین گریپ: سوشل میڈیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہری نے گورنر ہاؤس کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔

شہری نے پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تو قریب میں موجود لوگوں نے اسے روک لیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ روزانہ موبائل چھینے جا رہے ہیں درخواست جمع کروانے آیا تھا، شنوائی نہیں ہوئی، گزشتہ شب بھی بلدیہ ٹاؤن میں میرے دوستوں سے موبائل اور نقدی چھینی گئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ روز لوگ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں