Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی میں ایک شخص مسجد کی چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی میں ایک شخص مسجد کی چھت سے گر کر جاں بحق



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک کے قریب مسجد کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک پہلوان ہوٹل کے قریب گلی نمبر 15 میں واقع مسجد کی چھت سے گر کر زخمی ہونے والا شخص جناح ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ محمد ایوب ولد امانت شاہ کے نام سے کی گئی جو اتوار کی شام کو مسجد کی چھت پر کام کے دوران گر کر زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔تاہم عباسی شہید ہسپتال میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث جناح اسپتال ریفر کر دیا گیا تھا جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں