کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقےوائرلیس گیٹ کےقریب بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکےخودکشی کرنیوالے ملزم کے لیپ ٹاپ میں موجود آخری پیغام سامنے آگیا ہے ۔
آخری میں پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’اگر میں اس کام کے بعد بچ جاؤں تو پھر مجھے مار دینا، سب کو میری اور میرے بچوں کی طرف سے اللہ حافظ، میرے جانے کے بعد میرے 2، 3 کام ہیں برائے مہربانی وہ کر دینا، میں نے سمیع کے پیسے دینے ہیں وہ دے دینا، مجھے صباء جو 10 ہزار دینا ہے، میرا 6 ہزار احسن کے پاس ہے سنی اس سے لے کر اور 4 ہزار ملا کر صباء کو دے دینا‘‘
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے وائرلیس گیٹ کے قریب گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5لاشیں ملی تھیں ،خاتون اور 3بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں جبکہ مرد کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ مرد نے خاتون اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد پھندہ لیا ہے۔ اس موقع پر پولیس کو خودکشی کرنیوالے شخص کا لیپ ٹاپ بھی مل گیا تھا میں جس میں موجود ’’ورڈ‘‘ فائل کو پولیس کی جانب سے کھول لیا گیا جس میں آخری پیغام درج تھا۔