Monday, December 23, 2024
ہومPakistanکراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی


—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آئندہ چند روز موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 اور کل 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا، جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں