کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ساڑھے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں دوپہر 2 سے 3 کے درمیان درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینیٹی گریڈ رہا جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔