کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 20 سے 25کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا جب کہ مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈتک رہ سکتا ہے۔مزید برآں شہرکے مضافات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔