Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanکراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے فعال

کراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے فعال


فائل فوٹو

کراچی والوں کے لیے اب پاسپورٹ آفس عوامی مرکز برانچ 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی فیس آن لائن کسی وقت بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔

شہریوں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

شہریوں کے مطابق دن میں مصروفیات کے باعث پاسپورٹ بنوانا مشکل ہوتا تھا، رات میں آسانی سے پاسپورٹ بنوایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے دورے پر پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں