Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی میں پنجاب کااشتہاری 14 ماہ سکیورٹی گارڈ بنا رہا

کراچی میں پنجاب کااشتہاری 14 ماہ سکیورٹی گارڈ بنا رہا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں سکیورٹی گارڈزکی بغیر تحقیق بھرتیاں سکیورٹی رسک بن گئیں، پنجاب کا اشتہاری و مفرور ملزم 14 ماہ تک کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا رہا۔
تفتیش کے دوران گلشن اقبال بلاک7 سے گرفتار ملزم وسیم نے اہم انکشافات کئے ہیں ، دنیا نیوز نے ملزم کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا۔بیان کے مطابق ملزم وسیم 2023 باغبانپورہ میں ناصر کو قتل کرکے فرار ہوا تھا، ملزم مقتول کی بیوی کو لے کر پہلے راولپنڈی پھر کراچی فرار ہوا، وسیم اور فرح کراچی گلشن اقبال کے علاقے مدھوگوٹھ میں روپوش تھے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں قاتل کو بغیر دستاویزات گھر اور نوکری ملی، گلشن مدھو گوٹھ میں 9 ہزار کرایہ پر گھر حاصل کیا، کچھ عرصہ سبزی منڈی میں مزدوری کرنے لگا، مزدوری کے بعد پرائم سکیورٹی نامی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ لگ گیا۔قاتل وسیم نے بتایا کہ سکیورٹی کمپنی نے مجھ سے کوئی دستاویزات نہیں مانگی، مجھے بغیر کسی تربیت کے سکیورٹی گارڈ بھرتی کرلیا گیا، مجھے شناخت کی ضرورت تھی بڑی مشکل سے اتھارٹی لیٹر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم قتل کر کے کراچی میں روپوش تھا اس لئے پنجاب پولیس تلاش میں آئی، خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں