Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے شخص کو دو...

کراچی میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق محمد اسلم نامی ملزم نے 15سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کی تھی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیاتھا۔ 
ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج ارشاد حسین نے اسے سزا سنائی۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے معزز عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے کم عمر لڑکی سے شادی کی اور عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں عدالت کو دھوکہ دینے کے لیے دلہن کی عمر 19سال لکھی گئی۔ تاہم میڈیکل رپورٹ میں دلہن کی عمر 15سال ثابت ہوئی۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع
لڑکی کے باپ کی مدعیت میں مومن آباد پولیس سٹیشن میں ملزم کے خلاف لڑکی کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت میں لڑکی نے بھی بیان دیا کہ یہ شادی اس کی مرضی کے خلاف کی گئی تھی اور ملزم نے اسے اغواء کرکے زبردستی شادی کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں