Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanکراچی میں کہاں کہاں مویشی منڈیاں لگیں گی؟ اعلان ہوگیا

کراچی میں کہاں کہاں مویشی منڈیاں لگیں گی؟ اعلان ہوگیا



  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کے سلسلے میں کمشنر کراچی  نے  شہر میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی، منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی کے 3 مقامات پر منڈیا ں لگائی جائیں گی جس میں سنڈے بچت بازار گراؤنڈ نزد ہائپراسٹار کلفٹن  پر مویشی منڈی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت ہوگی، اسی طرح ماری پورروڈ نزد دعا ہوٹل لیاری،  اور محمدی گراؤنڈ عثمان آباد میں مویشی منڈیاں لگیں گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہوں گی۔

اسی طرح ضلع شرقی میں احسن آباد میں موشی منڈی لگے گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہو گی، ضلع غربی میں تین مقامات پر مویشی منڈیاں  لگیں گی،  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے  تحت کے ڈی اے گراؤنڈ سرجانی ٹاؤن، بکرا منڈی گل محمد گوٹھ نزد نورانی ہوٹل ، اور تیسری منڈی اورنگی سیکٹر 4 میں قائم کی جائے گی۔

ضلع وسطی میں سب سے زیادہ پانچ منڈیا ں لگیں گی، سنڈے بازار گراؤنڈ سیکٹر 11 ڈی نارتھ کراچی اور لیاقت آباد نمبر 8 نزد فٹ بال گراؤنڈ پر لگنے والی منڈیاں کے ایم سی کے  تحت ہوں گی،  تیسری منڈی  محمدی گراؤنڈ لیاقت آباد پر قائم کی جائے گی جو  ٹی ایم سی کے ماتحت ہوگی۔

اسی طرح آئی ٹی گراؤنڈ شادمان سینٹر سیکٹر 14 بی  نارتھ ناظم آباد ، اور افغان گراؤنڈ ایف بی ایریا پر لگنے والی منڈیاں بھی کے ایم سی کے ماتحت ہوں گی۔

ضلع ملیر میں اسماعیل گبول گوٹھ یو سی 8   اوردوسری  مویشی منڈی گلشن حدید چورنگی پر لگے گی،  یہ دنوں منڈیاں ٹی ایم سی ملیر کے ماتحت ہوں گی۔  ضلع کیماڑی میں تین مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی؛ یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن ، اور حسرت موہانی کالونی میں لگنے والی مندیاں ٹی ایم سی اورلیاری بکرا پیڑی  کی منڈی کے ایم سی کے تحت ہوگی۔

ضلع کورنگی میں چار  مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، اولڈ کے ٹی سی ڈپو نزد انڈس اسپتال،  عظیم پوری قبرستان کے قریب  اور  فرینڈ گراؤنڈ 1300 روڈ لانڈھی ٹاؤن پر ٹی ایم سی کے تحت مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

چوتھی مویشی منڈی کریک روڈ سنڈے بچت بازار قیوم آباد میں لگے  گی جو بلد یہ کراچی کے ماتحت ہو گی،  جبکہ کر اچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہے۔

کمشنرکراچی نے قانونی طور پر 22مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی ہے اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں  کئی غیرقانونی مویشی منڈیاں لگی ہو ئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں