Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکراچی میں گٹکا بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑ ی گئیں 

کراچی میں گٹکا بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑ ی گئیں 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے گٹکا، ماوا بنانے کی 2 فیکٹریاں پکڑ لیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کی پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے گٹکا اور ماوا بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑ لیں، فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں گٹکا بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے، موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ادھر کراچی کے علاقے کورنگی میں مختلف مقامات پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی اضافی نفری، لیڈی پولیس سرچرز اور ٹیکنیکل عملہ بھی موجود رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں