کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور پورٹ قاسم ٹرمینل پر کارروائیاں کیں جن کے دوران ٹیکس فراڈ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
کارروائیوں کے دوران نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے دونوں بندرگاہوں سے 80 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ضبط سامان میں مشین پارٹس، الیکٹرانک سامان اور ایلومینیم شیٹس شامل ہیں۔
تین مختلف کمپنیوں کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور دونوں بندرگاہوں سے چوری شدہ سامان عدالتی احکامات پر ضبط کیا گیا۔