کراچی کے علاقے شانتی نگر سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 4 ملزمان نے ماں اور بیٹی کو اغواء کرلیا، واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق غلام دستگیر نامی شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا کہ اسکی ماں اور بہن کو ڈبل کیبن گاڑی میں سوار چوہدری سعید سمیت دیگر چار نامعلوم افراد نے 27 دسمبر کو اغواء کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک ملزم کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ دونوں مغوی خواتین رحیم یار خان میں چوہدری سعید کے گھر ملازمت کرتی تھیں۔ 6 ماہ قبل واپس کراچی آگئی تھیں خدشہ ہے کہ معاملہ لین دین کا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی نادیہ اور اس کی ماں محمودہ بی بی کے اغواء کا مقدمہ بیٹے غلام دستگیر کی مدعیت میں درج کیا ہے۔