Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanکراچی کے گنجان رہائشی و تجارتی علاقے لیاقت آباد کی گلیاں سیوریج...

کراچی کے گنجان رہائشی و تجارتی علاقے لیاقت آباد کی گلیاں سیوریج سے بھر گئیں


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے احکامات کے باوجود شعبہ سیوریج کے افسران شہر میں سیوریج کا مربوط سسٹم نہ بنا سکے افسران کی انتہائی غفلت کے باعث کراچی کا گنجان رہائشی وتجارتی علاقہ لیاقت آباد نمبر6کی گلیاں،سڑکیں کھیل کے میدان سیوریج کے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں،گلیوں سڑکوں اور کھیل کے میدان میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے ناصرف علاقہ مکین ازیت کا شکار ہیں بلکہ سیوریج کے پانی میں پیدا ہونے والے خطرناک مچھروں سمیت مہلک بیماریاں پھیلانے والے جراثیموں کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن حکام کی غفلت کے باعث کراچی میں سیوریج کے مسائل ہر گذرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں واٹر کارپوریشن شعبہ سیوریج کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کا علاقہ لیاقت آباد گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے سیوریج لائینوں اور مین ہولز کی صفائی اور مرمت کے کام نا ہونے کی وجہ سے لیاقت آباد بی ایریا کی گلیاں سڑکیں میدان سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں