Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی: ہیٹ اسٹروک کے مزید212 کیسز رپورٹ، 7 اموات

کراچی: ہیٹ اسٹروک کے مزید212 کیسز رپورٹ، 7 اموات


فوٹو: اے پی

کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ اسٹروک سے لوگ متاثر ہوئے، جہاں ہیٹ اسٹروک کے 98 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ضلع شرقی میں ہیٹ اسٹروک کے 6، کورنگی میں 18 اور ملیر میں 14، ضلع جنوبی میں 40 اور ضلع غربی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت 205 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں