Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا

کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا


فائل فوٹو

کرغزستان سے 170 پاکستانی طلبہ کا تیسرا گروپ لاہور پہنچ گیا، طلبہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

کرغزستان سے لاہور آنے والوں طلبہ کی تعداد 475 ہوگئی ہے، عطا اللّٰہ تارڑ نے کرغزستان سے آنے والے طلبہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کی۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کرغزستان سے آنے والے طلبہ خوف زدہ ہیں، انہیں تسلی دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی پرواز سے 170 طلباء و طالبات وطن واپس آئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر طلبہ کو گھر تک پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڈ نے کہا کہ 4 طلبہ خیبرپختونخوا کے ہیں، اُن کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لحمہ بہ لحمہ کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہیں، بچوں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کرغزستان حکومت سے بات کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں