پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قبائلی ضلع کرم میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔
پولیس کے مطابق کرم کے علاقے زیمشت خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے 3 مزدور قتل کردیے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 4 مزدور دہشتگردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔