Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکرم کی صورتحال بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے ایک...

کرم کی صورتحال بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے ایک فریق دوبارہ واپس آگیا: بیرسٹر سیف کھل کر بول پڑے



پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا ہے، ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق  بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ کرم صورتحال پر کوہاٹ میں جرگہ جاری ہے، فریقین موجود ہیں اور آج معاہدہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے، حکومت کا کردار ثالثی کا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے، بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، یہ مسئلہ باربارسر اٹھاتا ہے اور مستقل حل پرسڑک بھی کھول دی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھاکہ ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہے، 400 تربیت یافتہ پولیس اہلکار بھرتی ہوں گے، سڑک محفوظ بنانے کیلئے چوکیاں اور موبائل یونٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں