Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanکرپشن اور بے ضابطگیوں پر محکمہ خوراک کے 20 افسران معطل

کرپشن اور بے ضابطگیوں پر محکمہ خوراک کے 20 افسران معطل



(کلیم اختر)محکمہ خوراک پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا،کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔
سیکرٹری خوراک پنجاب نے20افسران کومعطل کیا،معطل ہونیوالوں میں شیخوپورہ،فیصل آباد،جھنگ ،سرگودھا،خوشاب،بھکر،بہاولنگر،راولپنڈی اورگوجرخان کےافسران شامل ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین  نے کہا کہ متعلقہ افسران نےفلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا،افسروں کیخلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی،محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلیئرنس تک اپنےعلاقےمیں موجودگندم کےسٹاک کےذمہ دار ہونگے۔

     دوسری جانب نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں حکومت نے سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل لگوانے والے صارفین پھنس گئے؟،حکومت کا نیا منصوبہ ،گراس میٹرنگ شروع





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں