Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف


—فائل فوٹو

کشتی حادثات میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے 35 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 4 انسپکٹر، 10 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبل کو برطرف کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں