Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanکشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا لیاقت بلوچ

کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا لیاقت بلوچ



(ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ وسیع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی کا درخواست سے اعلان لاتعلقی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں