Monday, December 23, 2024
ہومPakistanکل صدارتی انتخاب، ن لیگی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

کل صدارتی انتخاب، ن لیگی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے کل کے صدارتی انتخاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِ صدارت اجلاس میں ن لیگ اور اتحادی ارکان کو صدارتی انتخابات پر بریفگ دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود موجود تھے۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اور اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا یہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کو کل کے صدارتی انتخاب میں 250 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ارکانِ اسمبلی کو کل9 بجے پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں