Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا...

کل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا تھا، بہن مریم ریاض


بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا، انہوں نے پریس کانفرنس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ 

مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ کل شام کو بات ہوئی تو بشریٰ بی بی کا اپنا فون نہیں چل رہا تھا، بات ہوئی تو بشریٰ بی بی نے کہا ان کا فون ان کے پاس نہیں ہے۔ 

مریم ریاض نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ بشریٰ  بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا آپ لوگ کہاں تھے، مجھے اکیلے کیوں چھوڑا، مجھے زبردستی لے کر جا رہے تھے آپ لوگ کہاں تھے۔ آپ لوگ ڈی چوک پر کیوں نہیں پہنچے۔ 

مریم ریاض وٹو نے کہا سیاسی کمیٹی میں کل بات ہوئی کہ بیرسٹر سیف نے جھوٹ بولا تھا کہ بانی سنگجانی پر رضامند ہوگئے۔ 

مریم ریاض وٹو نے کہا تاریخ علیمہ آپا نے دی تھی، بانی نے علیمہ آپا کو تاریخ دی تھی، بشریٰ بی بی نے نہیں، بانی نے بشریٰ بی بی کو کہا تھا آپ کو ڈی چوک جانا ہے۔ 

مریم ریاض وٹو نے کہا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر کی بات پر بانی نے اتفاق نہیں کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں