Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی...

کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری


فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت پھر بڑھانے کی منظوری دے دی۔

کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے، جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہوجائے گا۔

اسی طرح جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3  پیسے ہوجائے گا۔

بڑے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں