Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکندھ کوٹ:پولیس اور رینجرز کا آپریشن خطرناک ڈاکو ہلاک 3 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ:پولیس اور رینجرز کا آپریشن خطرناک ڈاکو ہلاک 3 مغوی بازیاب



(24نیوز) پولیس اور رینجزز ز نے درانی مہر کچے کے علاقےمیں مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے بھیو گینگ ڈاکوؤں کےسرغنہ کو ہلاک کیا ،10 دن پہلے اغوا ہونے والے 3ہندو نوجوانوں کو بھی بازیاب کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کندھ کوٹ کے قریب  درانی مہر کچے کے علاقے میں خادم بھیو گینگ کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران رینجرز پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ، فائرنگ کے تبادلہ میں انعام یافتہ ہلاک ڈاکو امدو بھیو کو مارا گیا ، حکام نے لاش سول ہسپتال منتقل کر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کی ،ایس ایس پی بشیر احمد بروہی ،ونگ کمانڈر کرنل جمیل احمد، پولیس اور رینجرز بھاری نفری لاش لے آئی، ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی نے ایس ایس پی کی کامیابی پر پھول نچھاور کئے، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ امدو بھیو خطرناک ڈاکو تھا اور اس کی ہلاکت سےبھیو گینگ مکمل ختم ہوگئی، امدو بھیو پر 50سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کی سر کی قمیت 30 لاکھ رکھی گئی تھی، ایس ایس پی  بشیر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکو امدو بھیو  نےپولیس چیک پوسٹ پر حملے میں2  اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

 علاوہ ازیں پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن میں 10 روز قبل انڈس ہائی وے سے اغوا ہونے والے 3 ہندو نوجوان بازیاب کیا، بازیاب ہونے والے مغویوں میں سنجے کمار ،ستیش کمار اور نتیش کمار شامل ہیں۔

  حکام کا کہنا ہے کہ  پولیس اور رینجرزس کا آپریشن جاری ہے امن دشمنوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے تاجروں نے ایف بی آر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں