کوئٹہ سے لاپتا ہونے والے نوجوان ظہیر زیب کی بازیابی کے لیے لواحقین اور مسنگ پرسنز کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ظہیر کو سی ٹی ڈی نے لاپتا کیا ہے۔ البتہ صوبائی وزیرِ داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ظہیر عسکریت پسندوں کے کیمپس میں جاتے رہے ہیں۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔