کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث بچوں کا صبح اسکولوں کو جانا اور شہریوں کا رات کو گلی محلوں میں نکلنا مشکل ہوگیا۔
شہر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہری خوفزدہ اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب، نواکلی، سبزل روڈ، بروری، ارباب کرم خان روڈ، جناح ٹاؤن اور بینک کالونی سمیت مختلف جگہوں پر آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔
دن کے وقت یہ آوارہ کتے اسکولز جانے والے بچوں کیلئے مشکل کا باعث ہوتے ہیں اور رات کے وقت یہ کتے ٹولیوں کی شکل میں جمع ہو کر پیدل چلنے والے راہگیروں، سائیکل اور موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے مسافروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔
کوئٹہ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔