Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکوئٹہ میں امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت

کوئٹہ میں امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت


— فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد عوامی اجتماع کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں پر دستی بم حملے کیے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں