جمرود ،لنڈی کوتل(نمائندگان جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ جمرور کوکی خیل تیراہ متاثرین کے مشران کے کامیاب مذاکرات پر متاثرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے کھول دیااور دھرنا ختم کردیا جو انہوں نے گزشتہ 75 دنوں سے پاک افغان شاہراہ پر دیا تھا ، لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے پر اتفاق،مجوزہ مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان،اور انہوں نے تقریباً گزشتہ دو مہینوں سے جمرود میں پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔