پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہستان کےضلع کولئی پالس میں لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق قتل کا واقعہ علاقہ برپارو کے گاؤں چیرگئی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے کمرے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو دیکھ کر لڑکی کے گھر والوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا اور لڑکی کے والد اور 2 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا۔