Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکچھ لوگ مجھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کچھ لوگ مجھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنے فیصلے کرنے میں 100 فیصد خود مختار ہوں، آج تک کسی نے کام میں مداخلت نہیں کی۔

سرفراز بگٹی نے  پروگرام ٹاک شاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کامیابی اور ناکامی کی سو فیصد ذمہ داری قبول کرتا ہوں، صوبے میں بہتری کے لیے کیے گئے فیصلوں کے باعث کچھ لوگ مجھے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، مگر مجھے پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلئہ ایک رات میں حل نہیں ہو سکتا لیکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ماہ رنگ بلوچ سے مذاکرات میں کامیابی کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ احتجاج سے پہلے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں